Friday, March 29, 2024

بٹ کوائن 9 ہزار 600 امریکی ڈالر کا ہو گیا

بٹ کوائن 9 ہزار 600 امریکی ڈالر کا ہو گیا
November 28, 2017

کراچی (92 نیوز) دنیا بھر میں بٹ کوائن کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ایک بٹ کوائن اب 9 ہزار امریکی ڈالر کی سطح کو عبور کر کے 9 ہزار 600 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
کرنسی کی نئی شکل بٹ کوائن کا کوئی مالک نہیں۔
سوال ضرور اٹھتا ہو گا کہ کیا کوئی اس سورس کوڈ پر قابض ہو کر دنیا بھر میں بٹ کوائن کی صورت میں لاکھوں افراد کی دولت پر قابض کر سکتا ہے مگر ایسا ہونا بظاہر ممکن نظر نہیں آتا کیونکہ یہ نظام کرپٹو گرافک الگورتھم کی بنیاد پر کام کرتا ہے اسی لیے اس پر کنٹرول حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ یہی وجہ ہے اس کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
بٹ کوائن کی قیمت تاریخ میں پہلی بار نو ہزار ڈالرز سے تجاوز کر کے 9600 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
پچھلے سات دن میں بٹ کوائن کی قیمت میں 17.16 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ اس کی قیمت میں 900 فیصد کا ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بٹ کوائنز کی ٹرانزیکشنز محفوظ، نا قابل واپسی ہیں اور اس میں استعمال کنندہ کی نجی معلومات شامل نہیں ہوتیں۔
اتار چڑھائو کی بنیاد پر یہ خطرہ ضرور موجود ہے کہ بٹ کوائن کی قیمت اچانک گر جانے سے لوگوں کے اربوں روپے ڈوب سکتے ہیں۔
بٹ کوائن کو دنیا بھر میں اسے استعمال کرنے والے ہی کنٹرول کرتے ہیں۔ موجودہ تیزی کو دیکھ کر ماہرین کہتے ہیں کہ 2017 کے اختتام پر یہ 12 سے 15 ہزار ڈالرز تک بھی پہنچ سکتی ہے۔