Friday, April 26, 2024

بوکو حرام نے داعش کے ساتھ وفاداری کا اعلان کر دیا

بوکو حرام نے داعش کے ساتھ وفاداری کا اعلان کر دیا
March 8, 2015
ویب ڈیسک) نائجیریا کے شدت پسند گروپ بوکو حرام نے عراق اور شام میں سرگرم تنظیم داعش کے ساتھ وفاداری کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری آڈیو پیغام میں کیا گیا۔ بوکو حرام کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ کے اکاؤنٹ سے جاری کردہ آڈیو پیغام میں داعش کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ پیغام کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی تاہم اس سے قبل بھی ابوبکر شیکاؤ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کو خلیفہ کہہ کر مخاطب کر چکا ہے، وہ القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری کی بھی تعریف کرچکا ہے اقوام متحدہ نے گزشتہ برس بوکوحرام پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔ بوکو حرام نے افریقہ کی سب سے وحشیانہ بغاوت شروع کر رکھی ہے۔ اس نے نائجیریا کے بڑے حصے پر تسلط قائم کر لیا ہے اور پڑوسی ملک کیمرون کے ساتھ بھی سرحد پر نیا محاذ کھول رکھا ہے۔ تنظیم کے سربراہ ابوبکر شیکاؤ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ تنہائی پسند، بے خوف اور پیچیدہ شخصیت کا مالک ہے۔