Friday, May 17, 2024

بوٹی مافیا کے آگے محکمہ تعلیم سندھ مکمل طور پر بے بس ہوگیا

بوٹی مافیا کے آگے محکمہ تعلیم سندھ مکمل طور پر بے بس ہوگیا
April 29, 2019
کراچی ( 92 نیوز) محکمہ تعلیم سندھ بوٹی مافیا  کے آگے بے بس ہو گیا ، انٹرمیڈیٹ امتحانات میں نقل عروج پر پہنچ گیا ، وقت سے پہلے پیپر آؤٹ ہونے کا سلسلہ بھی  نہ رک سکا۔ سندھ میں انٹرمیڈیٹ امتحانات مذاق بن گئے ، تعلیمی بورڈز اور محکمہ تعلیم سندھ کے اقدامات اور احکامات بھی کسی کام نہ آئے، امتحانات پر بدستور بوٹی مافیا  کا راج برقرار ہے ۔ کراچی بورڈ کے زیر اہتمام فزکس کا پرچہ   وقت سے آدھا گھنٹہ قبل ہی آؤٹ ہو گیا، لاڑکانہ بورڈ کا ریاضی اور سکھر بورڈ کا مطالعہ پاکستان  کا پرچہ بھی واٹس ایپ کی زینت بن گیا۔

کراچی ، میٹرک کے بعد انٹر امتحانات میں بھی نقل مافیا سرگرم

شکار پور کے امتحانی مراکز میں نگرانوں کی تمام تر کوششوں کے باوجود دھڑلے سے نقل ہوتی رہی، جبکہ نوشہرو فیروز میں سکھر بورڈ کے زیر اہتمام  ہونے والا پرچہ بھی وقت سے پہلے طلبا کے پاس پہنچ گیا ،جس پر امیدواروں کی موجیں لگ گئیں۔ حیدر آباد تعلیمی بورڈ کے تحت   ریاضی اور زوالوجی کے پرچے ہوئے ، بوٹی مافیا  کو لگام ڈالنے  کیلئے امتحان سے قبل طلبا کی جامع تلاشی لی گئی، جس دوران متعدد طلبا سے چھپائے گئے موبائل فونز اور پرچیاں برآمد کی گئیں۔