Tuesday, May 21, 2024

بونیر کا سول اسپتال نواگئی بارش کے باعث تالاب بن گیا

بونیر کا سول اسپتال نواگئی بارش کے باعث تالاب بن گیا
September 3, 2020

بونیر ( 92 نیوز) شدید بارش کے باعث ضلع بونیر میں سول اسپتال ناواگئی زیرآب آگیا۔ اسپتال کے وارڈز میں پانی جمع ہوگیا۔

حالیہ شدید بارش کے باعث ضلع بونیر کا سول اسپتال نواگئی تالاب بن گیا۔ نکاسی آب کے ناقص انتظام کے باعث اسپتال کے وارڈز بارش کے پانی سے بھر گئے۔

بارش کے باعث اسپتال کے ایکسپرے اور لیبارٹری رومز کی چھتیں ٹپکنے لگیں، پانی جمع ہونے اور چھتیں ٹپکنےکے باعث مریضوں کے ساتھ ساتھ عملے کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسپتال انتظامیہ نے علاج معالجے کا سلسلہ معطل کرکے مریضوں کو قریبی اسپتالوں کو منتقل کردیا ہے۔