Saturday, May 18, 2024

بونیر: وین کھائی میں گرنے سے 9 مسافر جاں بحق

بونیر: وین کھائی میں گرنے سے 9 مسافر جاں بحق
January 22, 2017

بونیر (92نیوز) بونیر میں وین کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو قریبی ڈگر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ بدقسمت وین چغرزئی کے علاقے سے سواڑی جا رہی تھی کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گئی۔