Wednesday, May 8, 2024

بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی

بونیر میں مسافر وین کھائی میں جاگری، 7 افراد جاں بحق، 6 زخمی
August 18, 2020
بونیر (92 نیوز) بونیر کے علاقے تحصیل چغرزئی میں مسافر وین کھائی میں جاگری،حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق مسافر وینضلع شانگلہ سے سواڑی جارہی تھی کہ کھائی میں جاگری۔حادثہ میں 7 افراد دم توڑ گئے۔ چھ زخمیوں کو دیوانہ بابا اور ڈی ایچ کیو اسپتال ڈگر منتقل کردیا گیا۔ وین چلندری گائوں کے قریب حادثے کا شکارہوئی۔