Wednesday, April 24, 2024

بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری

بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ، ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری
February 23, 2020
پشاور (92 نیوز) بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے ملبے تلے دبے مزدوروں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، 9 مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ بونیر اسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد اور زخمیوں کا تعلق ضلع خیبر ،بونیر،سوات  مردان اور صوابی سے ہے۔ گزشتہ روز بامپوخہ میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 30 مزدور دب گئے تھے۔