Saturday, May 4, 2024

بونیر میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے تین مطلوب دہشتگرد ہلاک

بونیر میں سی ٹی ڈی کی فائرنگ سے  تین مطلوب دہشتگرد ہلاک
May 31, 2020

پشاور ( 92 نیوز) بونیر کے علاقے چڑسر ایلم میں سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں  3 مطلوب دہشت گرد ہلاک   ہو گئے ، بڑی  مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ۔

بونیر کے علاقے چڑسرایلم میں سی ٹی ڈی اور اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،  فائرنگ کے نتیجے میں 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ،  ہلاک دہشت گردوں شناخت رحمت اللہ، محمد وہاب اور انعام اللہ کے ناموں سے ہوئی، تینوں دہشتگردوں کا تعلق سوات کی دہشت گرد تنظیم سے ہے۔