Sunday, September 8, 2024

بونیر : قتل کی 18 وارداتوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار ،اسلحہ و بارود برآمد

بونیر : قتل کی 18 وارداتوں میں ملوث دہشتگرد گرفتار ،اسلحہ و بارود برآمد
July 3, 2016
  بونیر(92نیوز)بوینر پولیس نےعید  پردہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے  ہوئے  قتل کی اٹھارہ  وارداتوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار دہشت گرد سے  تین  خودکش جیکٹ،  بیس کلو بارودی مواد اوراسلحہ برآمد ہوا ہے۔ تفصیلات کےمطابق بونیرپولیس نے انتہائی مطلوب دہشت گرد نورمحمد عرف عباس کوگرفتارکرکےعید کےموقع پردہشت گردی کابڑامنصوبہ ناکام بنادیا گرفتاردہشت گردسے3خودکش جیکٹس،20 کلو بارودی مواد،4دستی بم،ایک خودساختہ بم،2ہزارگرام ہائی ایکسپلوسیو،150میٹرپرائماکارڈ،2ایس ایم جی،2پستول،2واکی ٹاکی،4 پاکٹ فون،8لائٹ فیوز،30 ڈیٹونیٹراور4الیکٹرکٹ ڈیٹونیٹرہوئے۔پولیس کے مطابق  دوران تفتیش معلوم ہواکہ نورمحمد سکیورٹی فورسزاورپولیس پرحملوں سمیت قتل کی18وارداتوں میں ملوث ہے۔چندروزقبل بھی بونیرکےعلاقہ ایلم میں سکیورٹی فورسزپرحملہ کیا تھا جس میں دوجوان شہید ہوئے تھے۔۔گرفتاردہشت گرد نے دوران تفتیش ٹارگٹ کلرز کی تین ٹیموں کو سوات لانے میں معاونت کا بھی اعتراف کرلیااورعید کے موقع پر دہشت گردی کی وارداتوں کے لئے منصوبہ بندی کا بھی انکشاف کیا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردکے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کوششیں تیز کردی ہیں ۔