Monday, September 16, 2024

بونیر : باراتیوں کی گاڑی پر مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، چار زخمی ہو گئے

بونیر : باراتیوں کی گاڑی پر مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، چار زخمی ہو گئے
August 12, 2015
بونیر (92نیوز) بونیر کے علاقہ گل بانڈہ میں باراتیوں کی وین پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہو گئے ۔ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بونیر میں خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب گل بانڈہ میں شانگلہ کی جانب سے آنے والی باراتیوں کی وین پر گھات لگائے ملزموں نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وین میں میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ باراتیوں کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا جبکہ دیگر فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے واقعے میں زخمیوں کو پہلے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیااور پھر بعد میں انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔