Friday, April 26, 2024

بوم بوم آفریدی نے بھارتی ڈانس شو میں شرکت کی پیشکش ٹھکرا دی

بوم بوم آفریدی نے بھارتی ڈانس شو میں شرکت کی پیشکش ٹھکرا دی
March 10, 2015
ممبئی (ویب ڈیسک)دنیائے کرکٹ کے بوم بوم آفریدی یعنی شاہد خان آفریدی نے بھارتی شو ”نچ بلیے“ پارٹ سیون میں جلوہ گر ہونے کی پیشکش ٹھکرا دی۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق  شاہد آفریدی اور” نچ بلیے“ انتظامیہ کے درمیان معاہدہ طے پانے کے بالکل قریب تھا کہ بوم بوم آفریدی نے شو کے ضوابط کے تحت شومیں اپنی اہلیہ کے ساتھ شرکت کرنے سے انکار کردیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی اس ڈانس شو میں اکیلے شرکت کے لیے تیار تھےلیکن جب ان سے کہا گیا کہ ان کی اہلیہ کو بھی شو میں ان کا ساتھ دینا ہوگاتو آفریدی اس معاہدے سے پیچھے ہٹ گئے۔ بھارتی اخبار کے مطابق شاہد آفریدی نے اس پیشکش کو یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کے اہل خانہ ٹی وی سکرین پر آئیں۔