Sunday, September 8, 2024

بوم بوم آفریدی بھی آزادی کپ کا میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے

بوم بوم آفریدی بھی آزادی کپ کا میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے
September 11, 2017

لاہور (92 نیوز) بوم بوم آفریدی بھی آزادی کپ کا میچ دیکھنے لاہور پہنچ گئے۔ شاہد آفریدی کا کہنا ہے وہ کرکٹ کی محبت میں لاہور آئے اور پہلا ٹی ٹوینٹی دیکھیں گے۔

عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شاہد آفریدی ورلڈ الیون کے پاکستان آنے سے بہت خوش ہیں اور وہ اسے ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں لیکن ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹرز بھی اس ورلڈ الیون میں ہوتے تو بہت اچھا ہوتا۔

’یہ ہر پاکستانی کے لیے اہم موقع ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ کے رکے ہوئے سلسلے کو دوبارہ جاری کرنے کی کوششیں کامیاب ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں جس کا سہرا پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین نجم سیٹھی اور ان کی پوری ٹیم کے سرجاتا ہے۔‘

شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ الیون کے اس دورے سے دنیا میں ایک مثبت پیغام جائے گا کہ پاکستان امن اور پیار ومحبت کی جگہ ہے اور یہاں کے لوگ کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور وہ کرکٹرز کو اپنے سامنے دیکھنا چاہتے ہیں۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ اچھا ہوتا اگر اس ورلڈ الیون میں بھارت کے بھی ایک دو کرکٹرز شامل ہوتے اس سے دنیا کو اچھا پیغام جاسکتا ہے کیونکہ کھیلوں کے ذریعے بڑے بڑے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔