Wednesday, April 24, 2024

بولیویا کےشہرسانتا کروز میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی

بولیویا کےشہرسانتا کروز میں شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہی
July 17, 2015
سانتا کروز(ویب ڈیسک)بولیویا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی،،ریسکیو اہلکار سیلاب میں پھنسے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی امریکی ملک بولیویا کے سانتا کروز شہر میں شدید بارشوں اور سیلاب نے علاقے کو پانی میں ڈبو دیا ہے،جس سے علاقے کے رہائشیوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ مقامات پر پانی کے بہاو کی وجہ سے شہری پھنسے ہوئے ہیں جن کو نکالنے اور محفوظ جگہوں پر منتقل کرنے کیلئے ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ سیلاب نے سڑکوں اور رہائشیوں کی املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔