Sunday, September 8, 2024

بولیویا پولیس کی کارروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، چھے سے آٹھ ٹن کوکین برآمد

بولیویا پولیس کی کارروائی، منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، چھے سے آٹھ ٹن کوکین برآمد
January 22, 2016
بولیویا (ویب ڈیسک) بولیویا پولیس نے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے چھے سے آٹھ ٹن کوکین قبضے میں لے لی ہے۔ بولیویا کے وزیر داخلہ کارلو رومیرو نے بتایا کہ کوکین ٹرکوں کے ذریعے ارجنٹائن کے راستے یورو گوئے بھیجی جا رہی تھی  جہاں سے اسے بحری جہازوں کے ذریعے آئیوری کوسٹا سمگل کیا جا نا تھا۔ ان کا کہنا تھا کوکین بیریم سلفیٹ کی آڑ میں سمگل کی جا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بیریم سلفیٹ کی برآمد کا ایکسپورٹ لائسنس حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے بولیویائی شخص کو گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پکڑی گئی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت چھے سو ملین ڈالر سے زیادہ ہے۔