Friday, May 3, 2024

بولیویا  میں چکون گنیا  وائرس  نے لوگوں کا جینا محال کردیا

بولیویا  میں چکون گنیا  وائرس  نے لوگوں کا جینا محال کردیا
May 27, 2015
بولیویا(ویب ڈیسک)بولیویا میں چکون گنیا وائرس نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے چکون گنیا وائرس ڈینگی مچھر کی وجہ سے ہوتا ہے۔ چار سو فوجی ،ڈاکٹروں کے ہمراہ اس  وائرس سے لڑنے میدان میں اتر آئے۔ چکون گنیا وائرس پہلی بار تنزانیا میں انیس سو باون میں سامنے آیا تھا جو ان لوگوں کے ذریعے دوسرے ممالک میں پہنچ گیا۔ چکون گنیا وائرس ڈینگی مچھر کی وجہ سے ہوتا ہے جس میں مچھر ڈنگ کے ذریعے زہریلے وائرس کو جسم میں داخل کر دیتا ہے،جس سے مریض آہستہ آہستہ موت کے گھیرے میں آجاتا ہے۔ جان لیوا وائرس کی ابھی تک کوئی ویکسین نہیں بنائی جاسکی ،لیکن ماہرین اس کی احتیاط صفائی بتا رہے ہیں۔حکومتی عملہ اسکولوں ،اسپتالوں اور عوامی مراکز میں سپرے کر رہے ہیں اور پانی میں پاوڈر ڈال کر وائرس کو چیک کر رہے ہیں۔