Friday, March 29, 2024

بولیویا میں پوپ فرانسس کے لیے نئی لگژری گاڑی کی تقریب رونمائی، جولائی میں بولیویا کے دورے پر نئی گاڑی استعما ل کرینگے

بولیویا میں پوپ فرانسس کے لیے نئی لگژری گاڑی کی تقریب رونمائی، جولائی میں بولیویا کے دورے پر نئی گاڑی استعما ل کرینگے
June 21, 2015
بولیویا (ویب ڈیسک) بولیویا میں پوپ فرانسس کے لیے نئی گاڑی کی تقریب رونمائی کی گئی۔ جولائی میں بولیویا کے دورے کے موقع پر پوپ فرانسس یہ گاڑی استعمال کریں گے۔ ویٹی کن کی خصوصی ہدایات پر پوپ فرانسس کے لیے ایک معروف کمپنی نے یہ گاڑی تیار کی ہے۔ پوپ فرانسس اس گاڑی کو ایکوواڈور، بولیویا اور پیراگوئے کے دورے میں استعمال کریں گے۔ نئی گاڑی کی تقریب رونمائی لاپاز شہر میں ہوئی۔ گاڑی کی تیاری میں پوپ فرانسس کے آرام اور سکیورٹی کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔ پوپ فرانسس کی نئی گاڑی کو بولیویا کے ماہرین کار سازی کا شاہکار قرار دیا جا رہا ہے۔ پوپ فرانسس کا بطور پوپ لاطینی امریکا کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ پوپ فرانسس کی نئی گاڑی ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاپاز اور سانتا کروز پہنچائی جائے گی۔