Friday, March 29, 2024

بولیویا میں خودمختار کان کنوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں، کان کنوں کی جانب سے حکومت سے کولو کوئری کان کے حقوق کا مطالبہ

بولیویا میں خودمختار کان کنوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں، کان کنوں کی جانب سے حکومت سے کولو کوئری کان کے حقوق کا مطالبہ
June 4, 2015
بولیویا (ویب ڈیسک) بولیویا میں خودمختار کان کنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ کان کنوں نے حکومت سے حقوق دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ بولیویا کے شہر لاپیز میں خودمختار کارکنوں کی جانب سے علاقے میں موجود حکومت کے زیرکنٹرول کولو کوئری نامی کان کے حقوق دینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ حکومت کی جانب سے مطالبہ نہ مانے جانے کے خلاف کان کنوں نے ہائی وے پر پتھر رکھ کر ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیا جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ بند سڑک کو بحال کرنے کیلئے پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی جس کے بعد کان کنوں اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ پولیس کی جانب سے مشتعل کان کنوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا گیا۔