Monday, May 6, 2024

بولیویا : لڑکے نے بیکار اشیاءسے روبوٹ اور بولنے والا کمپیوٹر تیار کر لیا

بولیویا : لڑکے نے بیکار اشیاءسے روبوٹ اور بولنے والا کمپیوٹر تیار کر لیا
December 12, 2015
سکرے (ویب ڈیسک) بولیویا کا سترہ سالہ نوجوان بیکار اشیاءسے گھریلو استعمال کی اشیاءبنانے کیلئے علاقے میں مشہور ہے۔ وہ بیکار اشیاءکو جوڑ کر کاشتکاری سمیت گھریلو آلات بنانے پر کمال مہارت رکھتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مغربی بولیویا کے پہاڑی علاقے آلتی پانو کا رہائشی اسبیتان کیوسپی چورا مختلف کباڑ کے سٹوروں سے بیکار آلات جمع کرتا ہے اور ان کی مدد سے روبوٹ اور دیگر اشیاءتیار کرنے میں اپنا ثانی نہیں رکھتا۔ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کی بنا پر گھر والوں ہی نہیں پورے علاقے کے لوگوں کا چہیتا ہے۔ اس نے ایسا ہی کوڑکباڑ جمع کر کے ایک روبوٹ بنایا ہے جس سے نہ صرف کھیتی باڑی بلکہ خواتین کے روزمرہ کاموں میں بھی مدد مل سکتی ہے۔ وہ ابتک بیس سے زائد روبوٹ بنا چکا ہے۔ اس کی تازہ ترین تخلیق دو ہزار آٹھ میں بننے والی فلم ”پکسر“ کے وال ای کمپیوٹر اینی میٹڈ روبوٹ جیسی گاڑی ہے۔ اس کی والدہ کہتی ہیں کیوسپی بچپن سے ہی کچھ نیا کرنے کا رجحان موجود تھا اور وہ چیزوں کے بارے میں تجسس اور دلچسپی رکھتا تھا۔ کیوسپی کہتا ہے وہ روبوٹ بنانے کا اپنا ادارہ بنانا چاہتا ہے۔ اس کی بنائی اشیاءمیں ریموٹ کنٹرول کار‘ خود کار برقی نظام اور بولنے والا کمپیوٹر لوگوں کی دلچسپی کا باعث ہیں۔ اس کاکمپیوٹر ہسپانوی اور ایمارا زبان بولتا اور سمجھتا ہے۔