Monday, September 16, 2024

بولیویا ،دنیا کا طویل ترین کیبل کار سسٹم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل

بولیویا ،دنیا کا طویل ترین کیبل کار سسٹم گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل
January 30, 2018

بولیویا( 92 نیوز) لاطینی امریکا کے ملک بولیویا کے کیبل کار سسٹم کو دنیا کا سب سےطویل سسٹم کے ہونے کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

یہ کیبل کار سسٹم 11 ہزار 811 فٹ کی اونچائی پر بنایا گیا ہے ۔ یہ سسٹم لاپاز اور ایل ایلٹو شہروں کو ملاتا ہے ، دونوں کے درمیان سفر تیس کلومیٹر پر محیط ہے ۔

سن  2014 سے فعال  کیبل کار سسٹم  پر  یومیہ ایک لاکھ 59 ہزار افراد سفر کرتے ہیں ۔ سسٹم میں وائی فائی کی سہولت بھی موجود ہے ۔