Sunday, September 8, 2024

بولان کی تحصیل بھاگ میں پانی کی قلت،عوام بوند بوند کو ترس گئے

بولان کی تحصیل بھاگ میں پانی کی قلت،عوام بوند بوند کو ترس گئے
December 1, 2018
بولان ( 92 نیوز)بولان کی تحصیل بھاگ میں پانی کا شدیدبحران پیدا ہو گیا جس  سے لوگ  بوند بوند کو ترس گئے،علا قے میں 18 سال سے واٹر سپلائی سسٹم بندپڑا ہے جب کہ  انسان اور جانور ایک ہی جوہڑ سے پانی پینے پر مجبور ہیں ۔ بولان کی تحصیل بھاگ میں   18سال قبل  لگا یا گیاواٹر سپلائی آ ج تک فعال نہ  ہو سکا، واٹر سپلائی کی مشینیں زنگ آلود ہونا شروع جبکہ پانی کے لئے بنائی گئی ٹینکیاں اور پائپ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار  ہیں ۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب لگایا گیا واٹر فلٹر پلانٹ بھی گزشتہ 5سال سے خراب  ہے ۔ پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے علا قہ مکین گندے تالابوں اور جوہڑسے  پانی پینے پر مجبور ہیں ، انسان اور جانور ایک ہی جو ہڑ سے پانی پینے پیتے ہیں ۔ عوام کاکہنا ہے کہ کئی بار پا نی کے مسئلے پر احتجاج بھی کیا مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ۔ عوام نے حکومت سے واٹر سپلائی مشینیں فعال کروانے اور ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔