Thursday, September 19, 2024

بولان کی تحصیل بھاگ میں لوگ اور جانور جوہڑ کا گندا پانی پینے پر مجبور ہیں

بولان کی تحصیل بھاگ میں لوگ اور جانور جوہڑ کا گندا پانی پینے پر مجبور ہیں
December 4, 2018
بھاگ (92 نیوز) بولان کی تحصیل بھاگ میں شہریوں کی قسمت میں جوہڑ  کا گندا پانی ہے۔ لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ 92 نیوز کے معاملہ اٹھانے پر بھی حکومتی کے ایوانوں نے خاموشی نا توڑی۔ بولان کی تحصیل بھاگ میں جوہڑ کے گندے پانی کا مسئلہ تاحال حال نا ہو سکا ۔ علا قے کے لوگ اور جانور پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے گندے تالابوں اور جوہڑ سے پنے کا پانی بھرنے پر مجبور ہی۔ 92 نیوز نے بھاگ کی عوام کی آواز اٹھائی مگر ایوان میں بیٹھے لوگوں کے کانوں پر جوں تک نا رینگی۔ 18سال قبل علا قے میں لگایا گیا واٹر سپلائی آج تک فعال نا ہو سکا۔ واٹر سپلائی کی مشینیں زنگ آلود ہونا شروع جبکہ پانی کے لئے بنائی گئی ٹینکیاں اور پائپ بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ محکمہ پبلک ہیلتھ کی جانب لگایا گیا واٹر فلٹر پلانٹ بھی گزشتہ 5 سال سے خراب ہے۔ عوامی نویت کے سنگین مسئلے پر جب حکومتی نمائندوں سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو ہر ایک نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا۔