Wednesday, April 24, 2024

بولان میں بجلی کے دو ٹاور دھماکہ خیز مواد سے تباہ‘ بلوچستان کے 21 اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے

بولان میں بجلی کے دو ٹاور دھماکہ خیز مواد سے تباہ‘ بلوچستان کے 21 اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے
October 19, 2015
کوئٹہ (92نیوز) ضلع بولان میں دھماکے سے متاثرہ بجلی کے دونوں ٹاورز کی مرمت کا کام سکیورٹی کلیئرنس ملنے کے باعث تاحال شروع نہ ہو سکا۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب آب گم کے علاقے میں نامعلوم شرپسندوں نے گدو اوچ سے آنے والی 220 اور 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن کے دو ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑا دیا تھا جس سے کوئٹہ، چاغی ، دالبندین‘ مستونگ‘ چمن اور قلعہ عبداللہ سمیت ان سے ملحقہ علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ کیسکو ترجمان کے مطابق متاثرہ علاقوں کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی جارہی ہے تاہم بجلی کی کمی کے باعث ان علاقوں میںاضافی لوڈشیڈنگ ہونے کا بھی امکان ہے۔