Friday, March 29, 2024

بول کے اکاونٹس منجمد کرنےپر ایف آئی اے کی 6اگست کو سندھ ہائیکورٹ طلبی

بول کے اکاونٹس منجمد کرنےپر ایف آئی اے کی 6اگست کو سندھ ہائیکورٹ طلبی
July 10, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ ہائیکورٹ نے"بول"کےاکاونٹس منجمدکرنےکی درخواست پرایف آئی اےکو6اگست تک دستاویزات پیش کرنےکاحکم دیدیا،جسٹس محمدعلی مظہرکاکہناہےکہ دیکھناہوگاکہ پیسا کہاں سےکمایاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کےجسٹس محمدعلی مظہرپرمشتمل دورکنی بنچ نےدرخواست کی سماعت کی،ایف آئی اےکی جانب سےبیرسٹرزاہدجمیل جبکہ بول کےوکیل بیرسٹرعابد زبیری ٹیم کےہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ بول ٹی وی کےوکیل بیرسٹرعابدزبیری نےدلائل دیےکہ عدالتی اجازت کےبغیربینک اکاونٹس کومنجمدنہیں کیاجاسکتا،صرف ایف آئی اےکی درخواست پرایگزیکٹ کی دس کمپنیز کےاکاونٹس منجمدکرکےآئین اورقانون کامذاق اڑایاگیا۔ جسٹس محمدعلی مظہر نےریمارکس میں کہاکہ ان کی ہمدردیاں بول ملازمین کےساتھ ہیں لیکن اس بات کاتعین کرناہوگا کہ پیسہ کہاں سےکمایاگیا۔ عدالت نےایف آئی اےکوجواب اوردستاویزات پیش کرنےکاحکم دیتےہوئےسماعت چھ اگست تک ملتوی کردی۔