Thursday, March 28, 2024

بول ٹی وی کو بند کرنے کیخلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے

بول ٹی وی کو بند کرنے کیخلاف درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے
June 4, 2015
کراچی (92نیوز) بول ٹی وی نشریات کی بندش کے خلاف سندھ ہائیکورٹ نے پیمرا اور دیگر فریقین کو جمعہ تک نوٹس جاری کئے ہیں۔ بول ٹی وی کی نشریات کی بندش کے خلاف شعیب شیخ کی اہلیہ عائشہ نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ بول ٹی وی کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ پیمرا مروجہ قانون کے تحت بول ٹی وی کی نشریات بند نہیں کرسکتا۔ ہم نے قانون کے مطابق لبیک ٹی وی کا لائسنس حاصل کررکھا ہے۔ درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ کرے گا۔