Wednesday, April 24, 2024

بول ٹی وی انتظامیہ درآمد شدہ آلات کی ٹیکس دستاویزات فراہم نہیں کرسکی: کسٹمز حکام

بول ٹی وی انتظامیہ درآمد شدہ آلات کی ٹیکس دستاویزات فراہم نہیں کرسکی: کسٹمز حکام
May 31, 2015
کراچی (92نیوز) کراچی میں کسٹم انٹیلی جنس حکام نے بول ٹی وی کے دفتر کا پھر معائنہ کیا ہے۔ کسٹمز حکام نے کہا ہے کہ انتظامیہ درآمد شدہ آلات کی ٹیکس اور ڈیوٹیز کی دستاویزات فراہم نہیں کرسکی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کی ٹیم نے ایگزیکٹ کے چینل بول کیخلاف قانونی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں کسٹمز انٹیلی جنس کراچی کے ڈائریکٹر آصف مرغوب صدیقی نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم نے بول کے آفس تقریباً 8گھنٹے گزارے۔ بول انتظامیہ سے الیکٹرانک سامان کی درآمد کی دستاویزات کیں مگر عملہ کوئی قابل ذکر دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا۔ بعدازاں کسٹمز انٹیلی جنس حکام نے بول انتظامیہ کو دستاویزات فراہم کرنے کیلئے 2روز کی مہلت دیدی۔