Monday, May 13, 2024

بوسٹن کا ایسا ریسٹورنٹ جہاں انسان نہیں روبوٹ کھانا بنائیں گے

بوسٹن کا ایسا ریسٹورنٹ جہاں انسان نہیں روبوٹ کھانا بنائیں گے
November 4, 2021 ویب ڈیسک

بوسٹن (92 نیوز) امریکی شہر بوسٹن میں ایسا ریسٹورنٹ کھول دیا گیا ہے جہاں انسان نہیں روبوٹ کھانا بنائیں گے۔

بوسٹن کے اس ریسٹورنٹ میں جدید ٹیکنالوجی کے تحت بھی کھانے کی ریسپی کو روبوٹ میں فیڈ کردیا جاتا ہے اور روبوٹ مزیدار کھانا فوری تیار کردیتا ہے، جسے کوئی بھی گاہک صرف ایک ٹچ کی مدد سے حاصل کرسکتا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کو روبوٹک ریسٹورنٹ مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے گریجوایٹس نے تیار کیا ہے۔