Sunday, September 8, 2024

بوسٹن میراتھن دو ہزار تیرہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والی ربیکا کی دو سال بعد میراتھن میں شرکت

بوسٹن میراتھن دو ہزار تیرہ بم دھماکے میں زخمی ہونے والی ربیکا کی دو سال بعد میراتھن میں شرکت
April 22, 2015
بوسٹن (ویب ڈیسک) دو سال قبل بوسٹن میراتھن کے دوران دھماکے کے باعث معذور ہونے والی اتھلیٹ ربیکا گریگوری ایک بار پھر بوسٹن میراتھن میں پہنچ گئیں۔ انہوں نے بیالیس کلومیٹر کی ریس مکمل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ ستائیس سالہ ربیکا ان دھماکوں میں زخمی ہوئیں اور انہیں ایک ٹانگ سے محروم ہونا پڑا۔ دو سال بعد وہ مصنوعی ٹانگ کی مدد سے میراتھن میں شریک ہوئیں، اپنے معذور ٹرینر کی مدد سے وہ فننشنگ لائن پر پہنچتے ہی رونے لگیں۔ دو سال قبل ریس جیتنے والے ایتھوپیا کے لیزیزا ڈیزیزا اس بار بھی فاتح رہے جب کہ خواتین میں کینیا کی کیرولائن روٹیچ نے کامیابی حاصل کی۔ یاد رہے کہ پندرہ اپریل دو ہزار تیرہ کو بوسٹن میراتھن کے اختتام پر دو بم دھماکوں میں تین افراد ہلاک اور دو سو چونسٹھ زخمی ہوئے تھے۔