Monday, May 20, 2024

بوسنیا میں 9 بوسنیائی سربوں پر 100 مسلمانوں کو قتل کرنے کی فرد جرم عائد

بوسنیا میں 9 بوسنیائی سربوں پر 100 مسلمانوں کو قتل کرنے کی فرد جرم عائد
December 30, 2021 ویب ڈیسک

سرائیوو (92 نیوز) بوسنیا میں 9 بوسنیائی سربوں پر 100 مسلمانوں کو قتل کرنے کی فرد جرم عائد کر دی گئی۔

خبرایجنسی کے مطابق 9 سربوں پر 7 خاندانوں سمیت 100 مسلمانوں کو قتل کرنے پر فرد جرم عائد کی گئی۔ فوج کے سابق ارکان اور کمانڈرز سربوں نے 1992 سے 1995 تک جنگ کے دوران تقریباً 100 مسلمانوں کو قتل کیا جن میں  49 کی باقیات ملیں اور 47 اب تک لاپتا ہیں۔

آرتھوڈوکس سربوں، کیتھولک کروٹس اور مسلمانوں کے درمیان جنگ میں ایک لاکھ افراد مارے گئے تھے۔