Friday, May 3, 2024

بوسنیا : 23برس قبل شہید کی جانیوالی مسجد تعمیر نو کے بعد دوبارہ کھول دی گئی

بوسنیا : 23برس قبل شہید کی جانیوالی مسجد تعمیر نو کے بعد دوبارہ کھول دی گئی
May 7, 2016
  بانیا لوکا(ویب ڈٰیسک)بوسنیا میں تئیس برس قبل شہید کی جانے والی سولہویں صدی عیسویں کی تاریخی مسجد کو تعمیر نو کے بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ فرہاد پاشا  مسجد کو عثمانی دور کے فن تعمیر کا اعلیٰ نمونہ قرار دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کےمطابق بوسنیاکی صدیوں پرانی مسجدعبادت کے لیے دوبارہ کھول دی گئی بانیالوکا میں فرہاد پاشا  مسجد کو عبادت کے لیے دوبارہ کھولنے کی پروقارتقریب کااہتمام کیاگیا جس میں ترک وزیراعظم احمدداؤداوغلوسمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی۔ اس موقع پرسکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےتھےجبکہ ایک ہزارسکیورٹی اہلکاروں کوالرٹ رکھاگیاتھا۔ مسجد کو عثمانی دور کے فن تعمیر کا اعلیٰ نمونہ قرار دیا جاتا ہے جبکہ اس کی تعمیرنومیں ترک حکومت نے حصہ لیا۔ انیس سوترانوے میں بوسنیاجنگ کے دوران تاریخی مسجدکوشہیدکردیاگیاتھا۔