Thursday, May 2, 2024

بورے والا، عائشہ نذیر جٹ امیرترین امیدواروں میں شامل

بورے والا، عائشہ نذیر جٹ امیرترین امیدواروں میں شامل
June 24, 2018
بورے والا (92 نیوز) بورے والامیں این اے 162 سے امیدوار عائشہ نذیر جٹ بھی امیر ترین امیدواروں میں شامل ہو گئیں ۔ عائشہ نذیر جٹ ایک ارب 30 کروڑ 49 لاکھ95 ہزار 967 روپےکی مالک ہیں جب کہ  برطانیہ میں فلیٹ اور سعودی عرب میں کنسٹرکشن کمپنی میں 18 کروڑ 83 لاکھ کی حصہ دار بھی ہیں ۔ عائشہ نذیر جٹ کو  بورے والا سے  پاکستان تحریک انصاف کا ٹکٹ دیا گیا تھا مگر بعد ازاں ان سے ٹکٹ واپس لے لیا گیا ، عائشہ نذیر جٹ اب آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گی یا نہیں اس کا فیصلہ تاحال نہیں ہو سکا۔