Monday, September 16, 2024

بوریوالا : پولیس مقابلے میں 5ڈاکو ہلاک

بوریوالا : پولیس مقابلے میں 5ڈاکو ہلاک
August 5, 2016
بورے والا (92نیوز)بورے والا  کے علاقے ماڈل ٹاون میں مبینہ پولیس مقابلے میں 5ڈاکو ہلاک ہوگئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق ضلع وہاڑی کی تحصیل بورے والا کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں پانچ ڈاکووں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں ۔ پولیس ذرائع کےمطابق مسلح ڈاکو ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے تھے کہ گھروالوں نے پولیس کو اطلا ع کر دی ۔ پولیس کے ساتھ ایک گھنٹہ کی مسلسل فائرنگ کے بعد پانچوں ڈاکوانجام کو پہنچ گئے ہیں جب کہ ان کی لاشیں ٹی ایچ کیو منتقل کر دی گئی ہیں ۔