Thursday, May 9, 2024

گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات صرف الیکٹو مضامین میں لیے جائیں گے ، شفقت محمود

گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات صرف الیکٹو مضامین میں لیے جائیں گے ، شفقت محمود
June 2, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزرائے تعلیم اجلاس کے بعد شفقت محمود نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا کہ گیارہویں اور بارہویں کے امتحانات صرف الیکٹو مضامین میں لیے جائیں گے۔

نویں، دسویں، گیارہوں اور بارہوں جماعت کے طلبہ کیلئے بڑا ریلیف آ گیا۔ رواں سال صرف لازمی مضامین کا امتحان لینے کا اعلان کیا گیا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے طلبہ کو خوشخبری سنا دی۔

نویں اور دسویں کا امتحان الیکٹو مضامین میں لیا جائے گا۔ حساب کے مضمون کا بھی امتحان ہو گا۔ نویں اور دسویں کا امتحان چار مضامین میں ہو گا۔ باقی مضامین کا امتحان نہیں ہو گا۔ گیارہویں اور بارہویں کا امتحان صرف الیکٹو مضامین میں لیا جائے گا۔

شفقت محمود نے کہا بورڈ 24 جون سے امتحانات شروع کرنا چاہ رہے تھے۔ ہم نے تمام بورڈز کو کہا 10 جولائی کے بعد امتحانات شروع کئے جائیں۔ او لیول کے طلبہ کے امتحانات بھی جولائی میں لئے جائیں گے۔ طلبہ کی بڑی تعداد وہ ہے جو امتحانات سے ڈیڑھ دو مہینے قبل پڑھتے ہیں۔ اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ امتحانات لینا ضروری ہے۔ ہم نے پہلے ہی سلیبس کو 40 فیصد شارٹ کر دیا تھا۔ او لیول کے طلبہ کا کیمبرج جولائی میں امتحان لیں گے۔ مشکل حالات میں مشکل فیصلے کرنے پڑے۔

وفاقی حکومت کے اعلان کے بعد کے پی نے کل سے نویں اور گیارہوں کلاسز شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ شہرام ترکئی کا کہنا ہے دسویں اور گیارہوں کے امتحانات 12 جولائی سے شروع ہوں گے۔ دسویں اور بارہویں کے صرف لازمی مضامین کا امتحان لیا جائے گا۔ نویں اور گیارہویں کا ریاضی کا پرچہ بھی دینا پڑے گا۔ طلبا کو پرچے دینے ہوں گے، کوئی پریکٹیکل امتحان نہیں ہو گا۔ دسویں اور بارہویں کے امتحانات ختم ہونے پر نویں اور گیارہویں کے امتحانات ہوں گے۔