Thursday, April 25, 2024

بورڈ آف انویسٹمنٹ کی 23 ممالک کیساتھ معاہدے منسوخ کرنے کی سفارش

بورڈ آف انویسٹمنٹ کی 23 ممالک کیساتھ معاہدے منسوخ کرنے کی سفارش
April 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان نے 48 ممالک کیساتھ غیرملکی سرمایہ کاری کیلئے دوطرفہ معاہدوں پر بڑا فیصلہ کر لیا۔ بورڈ آف انویسٹمنٹ نے 23 ممالک کیساتھ معاہدے منسوخ کرنے کی سفارش کر دی۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ کی سفارش میں کہا گیا ہے کہ سرمایہ کاری تنازعات کی وجہ سے پاکستان کو اربوں ڈالر جرمانہ کی کارروائی کا سامنا ہے۔ اس وقت پاکستان غیرملکی سرمایہ کاری پر 7 تنازع جبکہ 3 ثالثی عدالت کیسز کا سامنا کر رہا ہے۔

بورڈ آف انویسٹمنٹ نے 16 ممالک کیساتھ دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدوں کی توثیق نہ کرنے کی سفارش کی ہے جبکہ 9 ممالک کیساتھ  طے شدہ معاہدوں کی شرائط تبدیل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ معاہدے منسوخی اور نئی شرائط سے متعلق آج حتمی فیصلہ کرے گی۔