Monday, September 16, 2024

بورنگ قرار دی جانیوالی فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ نے کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

بورنگ قرار دی جانیوالی فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ نے کمائی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا
August 10, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) امریکی باکس آفس پر اگست کے پہلے ہفتے میں ریلیز ہونے والی فلم ”سوسائیڈ سکواڈ“ نے دھوم مچا رکھی ہے۔ فلم نے اب تک ایک سو پینتیس ملین ڈالر کما لیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ”سوسائیڈ سکواڈ“ ایک سو پینتیس ڈالر کا بزنس کر کے اگست کے پہلے ہفتے میں سب سے بڑی اوپننگ کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ اس سے قبل ”گارڈینز آف دی گیلکسی“ نے چورانوے لاکھ ڈالر کمائے تھے۔ ناقدین نے ”سوسائیڈ سکواڈ“ کو ایک بدمزہ اور بورنگ فلم قرار دیا تھا مگر شائقین فلم کی بھرپور تعداد اور بزنس نے ان کے اس دعویٰ کو مسترد کر دیا ہے۔ اداکار ول سمتھ اور مارگٹ رابی نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔