Friday, May 17, 2024

بورس جانسن کیخلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر اگئے، وزیراعظم ماننے سے انکار

بورس جانسن کیخلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر اگئے، وزیراعظم ماننے سے انکار
December 14, 2019
لندن (92 نیوز) برطانیہ کے اہم ترین انتخابات میں تاریخی مینڈیٹ حاصل کرنے والے وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف سینکڑوں افراد سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے جانسن کو وزیراعظم ماننے سے انکار کردیا۔ برطانیہ کے تاریخی انتخابات میں کنزرویٹو پارٹی کی جیت نے بریگزٹ مخالف عوام کو ناراض کر دیا۔ سنٹرل لندن میں سیکڑوں مظاہرین نے 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کی جانب مارچ کیا۔ بورس جانسن کی کامیابی پر مشتعل مظاہرین نے ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور انہیں اپنا وزیراعظم ماننے سے انکار کر دیا۔ اس موقع پر موجود پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ مظاہرین کا تصادم بھی ہوا جس میں ایک شخص زخمی بھی ہوا۔ اس سے پہلے کنزرویٹو پارٹی کی فتح کے بعد بورس جانسن نے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ برطانیہ ہر حال میں 31 جنوری کو یورپی یونین سے نکل جائے گا۔ دوسری جانب فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شہریوں نے بھی بورس جانسن کی کامیابی پر حیرانگی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جانسن کی جیت مستقبل میں سیاست کو غیر یقینی بنا دے گی۔