Friday, April 19, 2024

بورس جانسن کا ٹرمپ کے انتخابی مینجر سے رابطوں کا انکشاف

بورس جانسن کا ٹرمپ کے انتخابی مینجر سے رابطوں کا انکشاف
June 25, 2019
لندن( ویب ڈیسک ) برطانیہ کی حکمران جماعت کی قیادت سنبھالنے کی دوڑ میں سب سے آگے بورس جانسن کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق مینجر کے ساتھ مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سٹیو بینن 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے کمپین مینجر تھے ، اس کے علاوہ ایک انتہائی دائیں بازو کی نیوز ویب سائٹ برائٹ بارٹ نیوز کے ایگزیکٹو چیئرمین بھی رہ چکے ہیں۔ بینن اور بورس جانسن کے مبینہ رابطوں اور تعلقات کا انکشاف برطانوی اخبار نے کیا ۔برطانوی اخبار نے ایک ویڈیو کلپ بھی جاری کیا اور اْس میں جانسن اور بینن کے درمیان گفتگو دیکھی جا سکتی ہے ۔ اس گفتگو میں دونوں حضرات سابق وزیر خارجہ کے منصب وزارت سے مستعفی ہونے سے قبل پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر پر بات کر رہے تھے ۔