Saturday, April 20, 2024

بورس جانسن نے برطانیہ کی وزارت اعظمیٰ کا معرکہ اپنے نام کر لیا

بورس جانسن نے برطانیہ کی وزارت اعظمیٰ کا معرکہ اپنے نام کر لیا
July 23, 2019
 لندن (92 نیوز) وزارت اعظمی نے برطانیہ کی ٹوری پارٹی کی قیادت اور وزارت اعظمیٰ کا معرکہ اپنے نام کر لیا۔ برطانیہ میں سیاسی بے یقینی کا خاتمہ ہو گیا اور بورس جانسن نے اپنے حریف جیرمی ہنٹ کو باآسانی شکست دے کر ٹوری پارٹی کی قیادت حاصل کر لی۔ بورس نے بانوے ہزار ایک سو ترپین ووٹ حاصل کیے جب کہ جیرمی ہنٹ صرف چھالیس ہزار چھ سو چھپن ووٹ لے سکے۔ بورس جانسن کل برطانیہ کے وزیر اعظم کا عہدہ بھی سنبھالیں گے۔ اپنی فاتحانہ تقریر میں بورس نے وعدہ کیا ہے کہ وہ لازمی طور پر بریگزٹ پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔ ملک کو متحد کریں گے اور جیرمی کوربن کو شکست دیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا ہم ملک کو طاقتور بنانے جا رہے ہیں اور 31 اکتوبر تک ہم بریگزٹ حاصل کر لیں گے۔ انہوں نے ٹریزا مے کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی بورس جانسن کو مبارکباد دی ہے اور اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وہ عظیم ثابت ہوں گے۔