Wednesday, April 24, 2024

بوجھ بننے والے اداروں کو منافع بخش بنایا جائے گا ، فردوس عاشق اعوان

بوجھ بننے والے اداروں کو منافع بخش بنایا جائے گا ، فردوس عاشق اعوان
January 29, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بوجھ بننے والے اداروں کو منافع بخش بنایا جائے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا قومی اثاثوں کی  نجکاری کا عمل شروع کیا جا رہا ہے۔ اداروں کی نجکاری کے ذریعے سرمایہ منافع بخش اداروں کیلئے خرچ ہو گا۔ سیکرٹری نجکاری کمیشن نے بتایا کہ اسی مالی سال میں دوسرے یونٹ پی پی ایل، کنونشن سنٹر، ایس ایم ای بنک اور دیگر کی نجکاری کی جائے گی۔ ایس ایم ای بنک، گدو پاور پلانٹ تیس جون تک نجی شعبے کے حوالے کر دیا جائے گا۔ ادھر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سرکاری افسران اور ان کی بیگمات نے فائدہ اٹھایا ہے ۔ یہ پروگرام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والوں کے لیے تھا ۔ افسوس کہ یہ پروگرام بھی کرپشن کی نذر ہو گیا ۔ ملوث ملازمین کے خلاف کاروائی کیلیے ایف آئی اے کو تحقیقات کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔