Monday, September 16, 2024

بوئنگ کے تیارکردہ سیریز کا چوتھا ورژن 737 میکس کی گزشتہ روز پہلی اڑان

بوئنگ کے تیارکردہ سیریز کا چوتھا ورژن 737 میکس کی گزشتہ روز پہلی اڑان
January 30, 2016
سیٹل (ویب ڈیسک) بوئنگ کے تیارکردہ سیون تھری سیون میکس نے پہلی اڑان بھری۔ بوئنگ کی سیون تھری سیون سیریز کا یہ چوتھا ورژن ہے۔ بوئنگ سیون تھری سیون میکس نے جمعہ کے دن سیٹل کے جنوب میں واقع ایک ایئرپورٹ کے گیلے رن وے سے پرواز کی۔ بوئنگ کی ویڈیو میں اس کے اڑان بھرنے کا منظر دکھایا گیا ہے۔ سیون تھری سیون میکس میں جنرل الیکٹرک اور فرانس کی سفران ایس اے کا تیارکردہ انجن نصب ہے۔ بوئنگ کے تین ہزار بہتر طیارے مختلف ایئرلائنز کے زیراستعمال ہیں اور اس کا سیون تھری سیون میکس ایئربس کے اے تھری ٹونٹی نیو سے مقابلے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔ پہلے بوئنگ سیون تھری سیون طیارہ نے پہلی بار انیس سو سڑسٹھ میں اڑان بھری تھی.