Thursday, April 25, 2024

بوئنگ طیاروں کی پروازیں بھارت اور متحدہ عرب امارات نے بھی معطل کر دیں

بوئنگ طیاروں کی پروازیں بھارت اور متحدہ عرب امارات نے بھی  معطل کر دیں
March 13, 2019
ریاض ( 92 نیوز ایتھوپین طیارے کو حادثے کے بعد بوئنگ کمپنی کی مشکلات میں مسلسل اضافہ  ہو رہا ہے ، بھارت اور متحدہ عرب امارات نے کمپنی کے  طیاروں کی پروازیں عارضی طورپر معطل کردیں۔۔ طیاروں کی پروازیں رکنےکےاثرات کمپنی پر بھی پڑنے لگے ، بوئنگ کمپنی کو 28ارب ڈالر کا خسارہ ہوگیا۔ پانچ ماہ میں بوئنگ737 میکس کے دو طیاروں کو حادثہ پیش آنے پر مختلف ممالک میں بوئنگ طیارے کے استعمال کے حوالے سے خطرے کی گھنٹیاں بج گئیں۔ بھارت اور متحدہ عرب امارات نے بھی اس ماڈل کےتمام طیاروں کی پروازیں عارضی طور پر معطل کردی ہیں۔ حکام کےمطابق بوئنگ737 میکس پر پابندی حفاظتی اقدامات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ اس سے قبل برطانیہ،چین اور ایتھوپیا سمیت درجنوں ممالک اس ماڈل طیاروں کو گراؤنڈ کرچکے ہیں۔ ادھر طیاروں کی پروازیں معطل ہونے کے کمپنی پر بھی بری طرح اثرات مرتب ہوناشروع ہوگئے ، گذشتہ چند گھنٹوں میں کمپنی  کے شیئرز 12 فیصدگرگئے جس کے بعد کمپنی کا خسارہ  28ارب ڈالر  ہو گیا ہے۔ اتوار کو کینیاجانیوالا  737 میکس طیارہ اڑان بھرنے کے 6 منٹ بعد گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں 157 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔