Tuesday, April 23, 2024

بنی گالہ میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرزبیروزگاری کیخلاف سراپااحتجاج بن گئے

بنی گالہ میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرزبیروزگاری کیخلاف سراپااحتجاج بن گئے
October 8, 2018
بنی گالہ ( 92 نیوز) بنی گالہ میں پی ایچ ڈی ڈاکٹرز بیروزگاری کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے  ، مظاہرین نے وزاعظم عمران خان کا اسکواڈ روک لیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا ۔ بیروزگاری کے ستائے پی ایچ ڈی ڈاکٹرز نے بنی گالہ کا رخ کرلیا، ڈاکٹرز نے ملازمتیں نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا اور وزیراعظم کے پروٹوکول کی گاڑیاں بھی روک لیں ۔ بے روزگار پی ایچ ڈی ڈاکٹرز نے بنی گالہ میں وزیراعظم کی رہائش گاہ جانے کی کوشش کی تاہم انتظامیہ نے مظاہرین کو آگے جانے سے روک دیا جس پر مظاہرین نے وزیراعظم کے پروٹوکول کی گاڑیاں بھی روک لیں ۔ مظاہرین نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور ایچ ای سی کو بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا اور علامتی ڈگریاں بھی نذرآتش کیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے مظاہرین سے مذاکرات کیے۔ کامیاب مذاکرات کےبعد پی ایچ ڈی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سات دن کی حکومتی مہلت تک احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔