Thursday, March 28, 2024

بنی گالہ میں پنجاب کی 23رکنی کابینہ کا انتخاب کر لیاگیا

بنی گالہ میں پنجاب کی 23رکنی کابینہ  کا انتخاب کر لیاگیا
August 26, 2018
اسلام آباد( 92 نیوز) پنجاب کو کپتان کے بعد ٹیم بھی  مل گئی ، وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کی  23رکنی کابینہ کا اعلان کردیا ۔ عبدالعلیم خان پنجاب کے سینئر وزیر مقرر کر دیئے گئے ، میاں اسلم کو انڈسٹریز اینڈ کامرس،ڈاکٹر یاسمین راشد کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ،اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی وزارت مل گئی۔ بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس  ہوا جس میں پنجاب کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے اہم فیصلے  کئے گئے ۔ وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پہلے مر حلے میں پنجاب کی 23 رکنی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ علیم خان کو پنجاب کا سینئر وزیر بنایا گیا ہے جب کہ انہیں بلدیات اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کا محکمہ بھی سونپا گیا ہے۔ میاں اسلم کو انڈسٹریز اینڈ کامرس  ، راجا بشارت کو قانون  وپارلیمانی آفیئرز  ، راجا راشد حفیظ کو ریونیو  ، ڈاکٹر یاسمین راشد کو پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ،سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکیشن ایجوکیشن  ،  تیمور خان کو یوتھ آفیئر اور سپورٹس  کی وزارت تفویض کی گئی ۔ محسن لغاری کو ایری گیشن  ،  مراد راس کو سکول ایجوکیشن اور انصر مجید نیازی کو لیبر اینڈ مین پاور کا قلمدان مل گیا ہے   ۔  حسنین دریشک  ، ملک نعمان لنگڑیال  ، محمد انور  ، چوہدری ظہیر الدین اور ہاشم ڈوگر کے قلمدان فائنل نہیں ہوئے جبکہ محمد اکرم چوہدری کو وزیر اعلیٰ کا سیاسی مشیر مقرر کیا گیا ہے ۔