Monday, September 16, 2024

بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس،سیاسی صورتحال پر غور

بنی گالہ میں عمران خان کی زیر صدارت اجلاس،سیاسی صورتحال پر غور
August 11, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) بنی گالا میں مشاورتیں زوروں پر ہیں، آج بھی پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی بیٹھک لگی ، وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے بھی کئی نام زیرغورآئے ۔ دوسری جانب فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان نے میانوالی کی نشست رکھنے کافیصلہ کیاہے، تقریب حلف برداری کے حوالے سے ان کا کہناتھا کہ شہباز شریف اور بلاول بھٹو کو بھی مدعو کیاجائےگا۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن کو دعوت دی جائےگی۔پارلیمان کی مضبوطی کیلئے سب کو ساتھ لے کرچلناچاہتےہیں۔ بنی گالہ میں  عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے لئے تین ناموں پر غور کیا گیا ، تاہم حتمی نام کا علان اتوار کو کر دیا جائے گا ۔پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے  کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر  بھی مشاورت ہوئی تاہم حتمی فیصلہ نہیں  ہوسکا ۔ دوسری طرف پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے کہا کہ اگلا وزیراعظم مختلف وزیراعظم ہو گا  ، میرٹ پر بھرتیاں ہوں گی اور کروڑوں کے خرچے لاکھوں پر لائیں گے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چودھری کا مزید کہنا تھا وزیراعظم کے انتخاب میں عمران خان کو 180 سے زیادہ ووٹ ملیں گے  جبکہ بابر اعوان نے کہا کہ تمام معاملات پر اتحادیوں سے مشاورت ہو گی  ۔