Thursday, April 25, 2024

بنی گالہ میں تعمیرات ریگولر کرانے کیلئے حکومت کو ایک دن کی مہلت

بنی گالہ میں تعمیرات ریگولر کرانے کیلئے حکومت کو ایک دن کی مہلت
October 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں تعمیرات ریگولر کرانے کیلئے حکومت کو ایک دن کی مہلت دے دی۔ بنی گالہ میں غیر قانونی تعمیرات کو قانونی حثیت دینے کیلئے قائم عدالتی کمیٹی کو مذید مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ کا معاملہ اٹھایا تھا۔ وزیراعظم عمران خان آج ہی فیصلہ کر کے اپنے گھر کا جرمانہ ادا کریں اور دوسروں کیلئے  مثال بنیں۔ اگر تعمیرات ریگولرائز کرنے کا فیصلہ آج نہیں ہوتا تو وزیر اعظم خود آ کر وضاحت دیں۔ بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دوران چیف جسٹس نے کہا حکومت اس مسئلے کیلئے کچھ کر ہی نہیں رہی۔ اب تو حکومت معاملہ اٹھانے والوں کے پاس ہے۔ عدالتی  کمیٹی کے اراکین کو فوری اجلاس طلب کرنے کا کہیں۔ عدالت نے کمیٹی کو اج ہی رپورٹ جمع کرانےکا حکم دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ اسلام اباد میں پلاٹس کی غیر قانونی الاٹمنٹس سے متعلق کیس میں چیف جسٹس کا سی ڈی اے پر اظہار برہمی ہوا اور چیف جسٹس نے کہا سی ڈی اے پاکستان کے کرپٹ ترین اداروں میں سے ہے۔ لگتا ہے چیرمین سی ڈی اے ادارہ چلانے کے قابل نہیں۔ عدالت میں سی ڈی اے نے کہا تھا درخواستگزار الاٹمنٹ کے اہل ہیں۔ اج کہتے ہیں الاٹمنٹ کی اہلیت نہیں۔ چیف جسٹس نے ریماکس دئیے کہ سی ڈی اے کے ممبر خوشحال خان اور ارشد گڑبڑ کر رہے ہیں۔ عدالت نے الاٹمنٹ سے متعلق کل تک تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت بدھ تک ملتوی کر دی۔