Friday, April 19, 2024

بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس ، 65 درخواستگزاروں کی تعمیرات ریگولر کرنیکی ہدایت

بنی گالہ غیرقانونی تعمیرات کیس ، 65 درخواستگزاروں کی تعمیرات ریگولر کرنیکی ہدایت
November 1, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان سمیت 65 درخواستگزاروں کی تعمیرات ریگولر کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ ماسٹر پلان کے بغیر تعمیرات کو ریگولر کرنے کا عمل نہیں ہو سکتا۔ بنی گالہ میں لوگوں نے اجازت کے بغیر کمرشل پلازے بنا لیے ہیں۔ بلڈنگ ریگولیشن کے مطابق تعمیر کردہ عمارات ہی ریگولر ہو سکتی ہیں جن گھروں کی تعمیرات قانون کے دائرہ سے باہر ہے انکا کیا کریں گے ؟۔ چیف جسٹس نے کہا کہ حیرت ہوتی ہے کہ سی ڈی اے میں کیا ہورہا ہے۔ سی ڈی اے نے لوگوں کا موقف لیے بغیر پلاٹ منسوخ کر دئیے۔ انصاف کرنا صرف عدالتوں کا کام نہیں ہے۔ سی ڈی اے کو ریگولیڑی اتھارٹی بنانے کی ضرورت ہے۔ بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات کا کیس آخری مراحل میں داخل ہو گیا۔ 13 نومبر کو مقدمے کی آخری سماعت ہو گی۔ سی ڈی اے کو موجودہ حالات کی روشنی میں بنی گالہ کا ماسٹر پلان تشکیل دینے کا بھی حکم دے دیا گیا۔ دوران سماعت منشا بم کا بھی تذکرہ ہوا۔ ڈی جی ماحولیات نے کہا کہ بوٹیکنیکل گارڈن کی کچھ اراضی پر قبضہ گروپ نے قبضہ کر رکھا ہے جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ قبضہ گروپ کوئی منشاۂ بم تو نہیں ہے۔ بم یہاں آکر بیٹھ گیا تھا کہ چیف جسٹس کے سامنے سر نڈر کرنا ہے۔ قبضہ گروپ کا نام دے دیں ایک دن میں کام ہو جائے گا۔