Saturday, May 18, 2024

مارگلہ کی پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی کیس میں سرویئر جنرل آف پاکستان طلب

مارگلہ کی پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی کیس میں سرویئر جنرل آف پاکستان طلب
August 6, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) بنی گالہ تجاوزات اور مارگلہ کی پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی کے کیس میں سپریم کورٹ نے سرویئر جنرل آف پاکستان کو طلب کر لیا۔ دوران سماعت سروے آف پاکستان  نے سروے کے لیے ڈیڑھ مہینے کی مہلت مانگ لی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ اتنا وقت نہیں دے سکتے۔ سرویئر جنرل آف پاکستان کو بلا لیتے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سروے آف پاکستان خودمختار ادارہ تو ہے لیکن مادر پدر آزاد نہیں سروے آف پاکستان حکام نے بتایا کہ وہ چھٹی پر ہیں۔ عدالت نے 6 ہفتوں کا وقت دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی۔ ادھر مارگلہ کی پہاڑیوں پر درختوں کی کٹائی کے کیس میں چیف جسٹس نے کہا کہ سروے آف پاکستان کو کیا مسئلہ ہے۔ ایسا نہیں چلے گا کہ کیس میں تاریخ ملے گی اور آپ چلے جائیں گے، جو ٹارگٹ دیئے ہیں وہ پورے کرنے ہیں۔ انہوں نے سروے آف پاکستان کے نمائندے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عدالت کو سنجیدہ نہیں لے رہے۔ سروے آف پاکستان کا سربراہ کون ہے؟؟اسے بلا لیتے ہیں۔