Thursday, April 25, 2024

بنی گالہ تجاوزات ، زون 4 بنی گالہ ریگولرائز کرنے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا

بنی گالہ تجاوزات ، زون 4 بنی گالہ ریگولرائز کرنے کا باقاعدہ آغاز ہو گیا
November 19, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں وفاقی ترقیاتی ادارے نے زون چار بنی گالہ کو ریگولرائز کرنے کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں اپنے دونوں گھروں کی ریگولرائزیشن کیلئے درخواست دے دی۔ وزیراعظم نے 250 کنال پر مشتمل اپنی رہائشگاہ اور اس سے ملحقہ بیٹھک کی عمارت کے کاغذات سی ڈی اے میں جمع کر دئیے۔ زمین کے ملکیتی کاغذات، نقشے اور دیگر ضروری کاغذات بھی جمع کرا دیئے۔ سی ڈی اے کو ابتک کمرشل اور رہائشی عمارتوں کی 132 درخواستیں موصول ہو چکیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق مالکان کو کمرشلائزیشن چارجز کی مد میں 3500 روپے فی مربع فٹ دینا ہو گا۔ جرمانے کی مد میں 100 روپے فی مربع فٹ رہائشی عمارتوں کے مالکان سے وصول کیے جائیں گے۔ بنی گالہ میں کمرشل عمارتوں کے مالکان سے 200 روپے فی مربع فٹ جرمانہ لیا جائے گا۔ بنی گالہ زون 4 کے رہائشیوں سے ڈیولپمنٹ چارجز الگ سے لیے جائیں گے۔