Wednesday, April 24, 2024

بنی گالہ تاوزیراعظم ہاؤس وزیراعظم کے سفری اخراجات نے کفایت شعاری کی پول کھول دی

بنی گالہ تاوزیراعظم ہاؤس وزیراعظم کے سفری اخراجات نے کفایت شعاری کی پول کھول دی
August 28, 2018
|اسلام آباد( 92 نیوز) بنی گالا سے وزیر اعظم ہاؤس تک وزیر اعظم عمران خان کے سفری اخراجات نےپی ٹی آئی  کے کفایت شعاری کے دعوؤں کی قلعی کھول دی ۔ بنی گالا سے وزیراعظم ہاؤس کا فاصلہ 15 کلومیٹر ہے ،  وزیر اعظم کو لانے اور لیجانے کیلئے  والا ہیلی کاپٹر اے ڈبلیو 139 ایک کلومیٹر اڑان کیلئے   853 روپے  کا ایندھن استعمال کرتاہے ۔ یوں  وزیر اعظم سیکرٹریٹ سے بنی گالا جانے کا خرچ 12800 روپے بنتا ہے،جبکہ  فضائی عملے اور فضائی حدود استعمال کرنے کے اخراجات الگ ہوں گے۔