Friday, April 19, 2024

بنی گالاکا معاملہ میاں بیوی کےدرمیان ہے تو باپ بیٹے کے مابین لین دین پر بات نہیں ہوسکتی : ن لیگ

بنی گالاکا معاملہ میاں بیوی کےدرمیان ہے تو باپ بیٹے کے مابین لین دین پر بات نہیں ہوسکتی : ن لیگ
January 18, 2017
اسلام آباد(92نیوز)لیگی رہنما کہتے ہیں اگر بنی گالہ محل کا معاملہ میاں بیوی کے درمیان ہے توباپ بیٹے کے مابین لین دین پر بات نہیں کی جاسکتی  دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کٹہرے میں کھڑا کر یں گے۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر اور دانیال عزیز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ باپ بیٹا یا بیٹا باپ کو پیسے دیں تو کوئی قانونی نکتہ آڑے نہیں آتا ارسلان افتخارکیس میں عدالت عظمیٰ کا فیصلہ عمران خان کی تسلی کیلئے کافی ہے۔ دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین الیکشن کمیشن میں استثنیٰ مانگ رہے ہیں وہ لندن فلیٹ کے معاملے پر سفید جھوٹ بول رہے ہیں۔ لیگی رہنماوں نے پریس کانفرنس میں عمران خان کے لندن فلیٹ کے حوالے سے ثبوت کےطور پر ویڈیو نشر کی دانیال اور زبیر کا کہنا تھا کہ بیٹا باپ اور باپ بیٹے کے کئے کا ذمہ دار نہیں ۔ ہم بطوروزیراعظم نوازشریف کا بھرپوردفاع کریں گے ۔