Saturday, April 27, 2024

بنی گالا ،عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا ہنگامی اجلاس

بنی گالا ،عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کور گروپ کا ہنگامی اجلاس
January 13, 2018

بنی گالا ( 92 نیوز ) عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے کور گروپ کا ہنگامی اجلاس  منعقد ہوا ۔اجلاس میں 18 جنوری کو حکومت کیخلاف بھرپور احتجاج سے متعلق غور کیا گیا ۔اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔

عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا ۔ جس میں فاٹا اصلاحات ،  عوامی تحریک کے احتجاج اورحدیبیہ پیپرملز کیس سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی قیادت نے حکومت کی جانب سے فاٹا اصلاحات بل کی منظوری کوفاٹا کی قومی دھارے میں شمولیت کے حوالے سے ناکافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فاٹا اصلاحات پیکیج جزئیات میں نہیں کلی طور پر نافذ کیا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت نے قبائلی عوام کو حقوق نہ دیئے تو بھرپور مزاحمت کی جائیگی ۔ ۔یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ 17 جنوری کو پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج میں بھرپور شرکت کی جائیگی ۔ اس حوالے سے علاقائی صدور کو تمام تیاریاں بروقت مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی گئی۔

پی ٹی آئی کی قیادت نے حدیبیہ پیپرملز کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اربوں روپے کی منی لانڈرنگ سے چشم پوشی ممکن نہیں۔ نیب کارروائی کرے نہ کرے تحریک انصاف کرے گی۔ عوامی مفاد عامہ کے اصول کے تحت معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھایا جائیگا۔ لوٹی گئی دولت وطن واپس لانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔